|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2020

کوئٹہ:  ایران میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد بلوچستان سے منسلک سرحدی علاقوں میں خوف پھیل گیا۔

گوادر انتظامیہ سستے بازار کی تشہیر میں لگ گئی جبکہ کورونا وائرس کے انتظامات پر لاپرواہی برتی جارہی ہے، کورونا وائرس سے عوام شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے، دوسری جانب چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اضغرنے شام 6 بجے کورونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ تفتان سرحد پر گزشتہ شب سے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ دیگر ایرانی سرحد سے ملنے والے بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام پر کورونا وائرس کا خوف طاری ہوچکا ہے۔