|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2020

سبی: ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ سبی کا تاریخی وثقافتی میلہ بلوچستان کا سب سے بڑا اور ملک کا دوسرا عوامی اجتماع اور اہم تقریب ہے سبی میلے لائیواسٹاک زراعت سمیت شعبوں کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگاانہوں نے کہا کہ میں کمشنر سبی ڈویژن ڈپٹی کمشنر سمیت تمام منتظمین سبی میلہ کا مشکور ہوں جنہوں نے کامیابی سے اس میلہ کے انعقاد کو ممکن بنایا اور شایان شان سے استقبال کیا انہوں نے کہا کہ میں نے بچپن سے کافی سنایا تھا کہ سبی کا تاریخی میلہ ہے۔

آج قسمت سے سبی آیابلوچستان کے جو رنگ ہے جو ہماری تاریخ ہے بچوں اور پروگرام پیش کیا گیا وہ قابل تعریف سے اس میلہ کے بارے میں بطور ڈپٹی اسپیکر میری ذمے داری ہے کہ اس میلہ کو پروموٹ کروں اور لوگوں میں شعور وآگہی فراہم کریں کہ بلوچستان سے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان سے لوگ اس تاریخی میلہ کو دیکھنے آئیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت وفاقی حکومت بلوچستان کی تعمیر ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سالانہ سبی میلے میویشاں واسپاں کا سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم سبی میں اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرکمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی جشن سبی میلہ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی عباس ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری،، ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر جان محمد صافی،ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جواد احمد،اسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی،اسٹنٹ کمشنر بختیار آباد ڈومکی جمعہ داد مندوخیل،شہزادہ فرخت،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر عبدالستار لانگو، ایکسین بی اینڈ آر حاجی بشیر ناصر، بابو محمد انور خجک کے علاوہ قبائلی عمائدین سمیت ایف سی پولیس و ضلعی آفیسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا کہ سبی سبی میلہ ایک انتہائی اہم ترین اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت میں اضافہ ہو سبی میلہ عوام الناس کیلئے کوشیوں کا پیغام سماجی سیاسی معاشی سرگرمیوں کا پیغام بھی لاتے ہیں جو برصغر پاک ہندو کی قدیم ترین روایات کا تسلسل بھی ہے محکمہ زراعت لائیواسٹاک ایف سی پاک آرمی انتظامیہ آفیسران کا بھی انتہائی مشکور ہوں جن کی شب وروز محنت سے میلہ کامیابی اور عزت افزائی کا موجب بنا، سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ اپنے رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

سبی میلے کو دیکھنے کے لئے ملک بھر سے لوگوں کی شرکت،زرعی و صنعتی نمائش میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی،محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ زراعت لوگوں کی توجہ بنا رہا تفصیلات کے مطابق سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی میلہ اپنے آب وتاب کے آج پانچویں روز اختتام پذیر ہوگیا ہے سبی میلہ میں بلوچستان سمیت ملک بھر سیمہمانان گرامی نے شرکت کی رزعی و صنعتی نمائش میں مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اسٹالز لگائیں گئے ہیں لیکن سب سے زیادہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی کی جانب سے لگائے گئے ثقافتی و ادبی اسٹال،محکمہ سماجی بہبودکی کشیدہ کاری اور دستکاری اور محکمہ زراعت کے اسٹالزلوگوں کی توجہ بنی رہی اور ان اسٹالوں میں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیانیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی جانب سے ایک اسٹال لگا گیا ہے۔

جہاں پر لوگوں کو سفر کرنے کے دوران اپنی جان ومال کی حفاظت کے لئے آگاہی فراہم کیاگیا،سبی میویشاں واسپاں کی اختتامی تقریبات میں شرکت کیلئے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کوئٹہ سے سبی بائی روڈ تشریف لائے مہمانوں کا ٹول پلازہ پر کمشنرسبی ڈویژن سید فیصل شاہ نے شایاں شان استقبال کیا گاڑیوں کے جلوس میں سردار چاکر خان اسٹیڈیم سبی آئے تومہمانوں پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔

بلوچی رسم وراج روایات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک بلوچستان ڈاکٹر غلام حسین جعفر نے مہمان خصوصی سمیت کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کو بلوچی رسم رواج کے مطابق دستار پہنائی جس سے سبی میلہ کی سابق روایات بھی برقرار رہی سبی اسکاؤٹس و کیڈٹ کالج مستونگ کے کیڈٹ نے جشن سبی میلہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کرنے کی اجازت طلب کی مہمان خصوصی کے اجازت ملنے پر فضا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے جشن سبی کی اختتامی تقریبات کا باقاعدہ آغاز الحاج صوفی سیلمان نقشبندی نے خوب صورت آواز میں تلاوت کلام پاک پیش کیا۔

نعت رسول مقبول ﷺ حاجی ریاض ندیم نیازی نے پڑھی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالرحمان نوید نے خوب صورت انداز سے سرانجام دئیے افتتاحی تقریبات میں گرلز گائیڈکی طالبات نے ملی نغمے جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبی کی طالبات نے جشن سبی کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا نغمہ پیش کیامختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات آزاد کشمیرپاک فوج، ایف سی پولیس بلوچستان کانسٹیبلری گورنمنٹ بوائز ماڈل و گرل ماڈل ہائی اسکولوں کے بینڈز نے شاندار مظاہرہ کیا گیا ضلعی بھر کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے فلاور شو پیش کیا پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے علاقائی رقص پیش کیا بلوچستان سمیت دیگر صوبوں سے لائے گئے مختلف جانوروں کی نمائشی پریڈ کی گئی جس کو مہمانوں سمیت تقریبات میں شرکت کرنے والوں دلچسپی سے دیکھا اور خوب داد دی جبکہ موٹر سائیکل جمپ لگانے کا خوب صورت مظاہرہ کتے اور خرگوش روڈ، نیزہ بازی گھڑا ڈانس کے ساتھ ساتھ بلوچی سندھی پشتون پنجابی کے علاقائی رقص پیش کیابعدازاں اختتامی تقریبات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

بعدازاں نمائش گراؤنڈ میں لگائی جانے والی زرعی وصنعتی نمائش کا دورہ کیا گیا مختلف اسٹالز کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور اسٹالز میں رکھی گئیں ایشیاء کے بارے میں آگہی ومعلومات بھی حاصل کیااس موقع پر پاک افواج ایف سی پولیس لیویز فورسز کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے