|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2020

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے کلچر ڈے منانے کا مقصد دنیا بھر کے سامنے قومی تہذیب و تشخص کو سامنے لانا ہے قومی کلچر سرزمین و زبانوں سے محبت ہی قوم کی پہچان ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق قومی شناخت کو برقرار رکھنا اور پروان چڑھانا ضروری ہے۔

2 مارچ کو بلوچستان بھر سمیت تمام زونز میں بی ایس او کے زیراہتمام کلچرپروگرامز کا منعقد کئے جائنگے مرکزی تقریب بی ایس او و بی این پی کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان ایکپسو سینٹر میں منعقد ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچ قومی ثقافت و قومی شناخت دنیا بھر میں اہمیت کے عامل ہے۔ دیگر قومی و شعوری پروگرامز جدوجہد کے مختلف زرائع کی طرح ضروری ہے زندہ قومیں ہمیشہ اپنے تہذیب و ثقافت و تمدن کو زندہ رکھتے ہے اور اس پر فخر کرتے ہے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بھی قومی جہد و نظریاتی کے ساتھ کلچر و ادب کو پروان چڑھانے کو قومی سیاسی عمل کا حصہ سمجھتی ہے کلچر ڈے کے موقعے پر بلوچ قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے و تمام مکاتب فکر کو متحد کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے قومی تہذیب و تمدن سیاسی عمل اور جدوجہد ایک دوسرے کے لازم و ملزوم ہے۔

قوم پرستی کی سیاست میں قومی شناخت زبان و ادب ہی بنیاد ہوتے ہے بلوچ قومی ثقافت کے دن کے موقعے پر تمام اہل علم طبقے کو متحد ہوکر ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام زونز میں کارکنان قومی کلچرڈے کے پروگرامز کا انعقاد کرے بلوچ قوم سے کلچر پروگرامز میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔