|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2020

کوئٹہ: ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد کوئٹہ،تفتان اور چمن میں حفاظتی ماسک کی قلت پیدا ہوگئی اور میڈیکل سٹوروں میں حفاظتی ماسک کی قیمتوں میں 3گناہ اضافہ کر دیا وفاقی وزارت صحت نے حفاظتی ماسک کی قلت کا نوٹس لے لیا۔

اور ایران لے جانے پر پابندی لگادی گئی ذرائع کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد تفتان بارڈر پر سخت حفاظتی انتظامات کے بعد کوئٹہ،چمن اور تفتان میں حفاظتی ماسک کی قیمت پیدا ہوگئی اور کوئٹہ کے تمام میڈیکل سٹوروں سے حفاظتی ماسک کو غائب کردیا گیا۔

اور اگر کچھ میڈیکل سٹوروں پر ہے تو وہاں پر حفاظتی ماسک کی قیمتوں میں 3گناہ اضافہ کر دیا وفاقی وزارت صحت نے حفاظتی ماسک کی قلت کا نوٹس لے لیا اور مہنگے داموں فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کابھی فیصلہ کر لیا گیا۔