کوئٹہ: محکمہ ثانوی تعلیم کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری اسکول کے بچوں کو کروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر صوبہ بلو چستان کے تمام سرکاری پرائیوٹ اسکولز اور مدارس 15مارچ 2020تک بند رہیں گے۔
جبکہ بلو چستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت جاری میڑک امتحانات کو بھی موخر کردیا گیا ہے میڑک کے بقیہ پیپرز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔