|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2020

گوادر: غیرقانونی ٹرالرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کی وجہ سے ماہی گیر نان شبینہ کا متحاج بن گئے ہیں۔ محکمہ فشر یز ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ ماہی گیروں کے نام پر چند لوگ متحرک ہیں لیکن وہ ماہی گیر بنیادی سہو لیات سے محروم ہیں۔ ماہی گیروں کا نام استعمال کرکے مخصوص مفادات حاصل کئے جارہے ہیں۔

محکمہ فشر یز ماہی گیروں کے بنیادی حقوق پر کاری ضرب لگانے سے گر یز کرے۔ گوادر ماہی گیر عوامی اتحاد ماہی گیروں کی نمائند تنظیم ہے اگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا تو راست اقدام اٹھا نے سے بھی گر یز نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار مقر رین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ ریلی کاآغاز ملاموسیٰ موڈ پورٹ روڑ سے ہوا جو مار چ کرتے ہوئے پر یس کلب گوادر میں آخر میں اختتام پز یر ہوئی۔

ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرہ بازی کر تے ہوئے یہاں پہنچے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے گوادر ماہی گیر عوامی اتحاد کے آرگنائزر یوسف فر یادی دیگر رہنماؤں غفور ساجد، عبدالخالق مینگل، غلام مصطفی رمضان اور ناخدا حکیم نے کہا کہ صد یاں بیت چکی ہیں لیکن مقامی معشیت کو پروان چڑ ھانے والے اور اس شہر کے بنیاد گزار ماہی گیر آج بھی بنیادی سہو لیات سے محروم ہیں۔

ماہی گیر بستیاں کسمپر سی کی تصو یر بن گئی ہیں جہاں ماہی گیروں کو پانی، صحت عامہ اور تعلیم سمیت دیگر ضروریات زندگی کی سہو لیات فراہم نہیں کئی گئی ہیں اور وہ تنگ گلیوں میں اپنے زندگی کے ایام گزارنے پر مجبور ہیں لیکن اس پر طرہ یہ ہے کہ سمندر کو بھی بے دردی سے تاراج کیا جارہاہے جہاں مہلک جالوں سے لیس سندھ کے ٹرالرز دھندناتے پھر تے ہوئے نظر آتے ہیں۔

جس کی وجہ سے ماہی گیروں کے لئے شکار کے مواقع بہت کم ہوگئے ہیں اس صورتحال نے ماہی گیروں کو نان شبینہ کا متحاج بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فشر یز جس کی ذمہ داری غیر قانونی ٹرالرنگ کو روکنا ہے وہ اس پر عمل درآمد سے گر یزاں ہے محکمہ فشریز کی نااہلی کی وجہ سے غیر قانونی ٹرالرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں کچھ لوگ ماہی گیروں کے نام پر متحرک ضرور ہیں۔

مگر وہ ماہی گیروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں اور مخصوص ایجنڈہ کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں حیرانگی کا امر یہ بھی یہ ہے کہ محکمہ فشر یز نے مبینہ طور پر ان لوگوں کو غیر قانونی ٹرالرنگ سے منفعت زدہ بھی قرار دیا تھا جن کے نام بھی شائع کئے گئے ہیں لیکن محکمہ فشر یز ان لوگوں کے ساتھ بھیٹک کر تے ہوئے نظرآتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا نے جزبہ خیر سگالی کے تحت ماہی گیروں کے لئے سولر فراہم کئے ہیں۔

لیکن ان کو سیاست زدہ کرنے کی تیاری کی گئی ہے اگر ماہی گیروں کے نام پر متحرک یہ لوگ وقتی مراعات کی بجائے ماہی گیروں کے اجتماعی مسائل کے حل کو مقدم جانتے تو ماہی گیروں کے یہ دن دیکھنے نہیں پڑتے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فشر یز اپنا قبلہ درست کرے گوادر ماہی گیر عوامی اتحاد ماہی گیروں کی نمائند ہ تنظیم ہے جو ماہی گیروں کے اجمتاعی مسائل کے حل اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے سر گرم ہے اگر ہماری تنظیم کو بائی پاس کیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھا نے پر مجبور ہونگے۔