|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2020

نوکنڈی: پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عنایت اللہ سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی ہاؤس میں موجود زائرین کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ زائرین کو وقت پہ کھانا اور وہ بھی مفت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین میں ماسک تقسیم کی گئی ہے اور ساتھ ساتھ انہیں کمبلز بھی دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر انکی چیک اپ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ زائرین کی روانگی کی اختیار صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے پاس ہے۔

تاہم پی ڈی ایم اے کی جانب سے نگہداشت جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ زائرین کو ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔