|

وقتِ اشاعت :   February 29 – 2020

خضدار: تحصیل نال کے مختلف ہائی،مڈل اور پرائمری سکولوں میں ٹیچروں کی عدم تعیناتی کے خلاف،نال کے نوجوانوں کو گریشہ سے خضدار تک اسی کلومیٹرطویل پیدل لانگ مارچ،لانگ مارچ کے شرکاء خضدار پریس کلب پہنچ کر اپنی مدعا بیان کی،وزیر اعلیٰ بلوچستان،وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم سے نال کے تمام سکولوں میں ٹیچروں کی کمی پورا کرنے،سکولوں کی بلڈنگ تعمیر کرنے اور سائنس کا سامان دینے کا مطالبہ۔

بلوچستان پیکج کے تحت تعینات ہونے والے اکثر اساتذہ کرام اپنی جائے تعیناتی چھوڑ کر دوسرے سکولوں میں ڈیوٹی کر رہے ان کو دوبارہ نال میں تعینات کیا جائے نوجوانوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل نال و گریشہ کے نوجوانان وحید بلوچ کی سربراہی میں تحصیل کے مختلف علاقوں میں قائم ہائی،مڈل اور پرائمری سکولوں میں ایس ایس ٹیز،جے ای ٹیز اور جے وی ٹیز کی خالی اسامیوں پر تعیناتی نہ کرنے کے خلاف احتجاجی لانگ مارچ کی لانگ مارچ کے شرکاء۔

الصبح تحصیل نال کے علاقہ گریشہ سے روانہ ہوئے نو گھنٹے کی طویل سفر کے بعد اسی کلو میٹر طے کر کے خضدار پہنچے نال شہر،سمند،فیروز آباد اور خضدار پہنچنے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان،قبائلی شخصیات اور تعلیم و علم دوست شخصیات نے ان کا استقبال کر کے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا خضدار پریس کلب میں لانگ مارچ کے شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل نال کے مختلف علاقوں گریشہ،گروک،ہزارگنجی کے پرائمری سکولوں کی اسامیاں ٹیچروں کی ریٹائر ہونے کی بعد کہی سالوں سے خالی پڑی ہیں۔

متعدد سکولوں کی عمارتیں نا قابل استعمال ہو گئے ہیں چار دیواری تعمیر نہیں بیت الخلاء کا مسئلہ درپیش ہیں سائنس کا سامان نہیں ہیں جس کی وجہ سے غریب طلباء و طالبات کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے اس کے علاوہ بلوچستان پیکج کے تحت جو ٹیچر تحصیل نال کے سکولوں میں تعینات ہوئے تھے ان کی اکثر یت یہاں سے اپنا تبادلہ کروا چکے ہیں یا پھر اٹیچمنٹ پر دوسرے علاقوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

جبکہ نال میں ان کی اسامیاں خالی پڑی ہیں اس متعلق باربار متعلق احکام کو شکایتیں دی گئیں مگر ہماری شنوائی نہیں ہو سکی اس لئے ہم مجبور ہو کر احتجاج کا یہ طریقہ اپنایا لانگ مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ احتجاج کسی شخص کسی ادارہ یا کسی پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور تعلیم دوستی کے لئے ہیں ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان،وزیر تعلیم بلوچستان اور سیکرٹری تعلیم بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں۔

کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے تحصیل نال کے ہائی،مڈل اور پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے،اپنی اصل جائے تعیناتی کو چھوڑ کر خضدار میں پوسٹنگ لینے والوں اساتذہ کو دوبارہ اپنی اصل جائے تعیناتی پر تعینات کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔

اس کے علاوہ ہائی اور مڈل سکولوں میں ایس ایس ٹیز کی تعیناتی کے ساتھ سائنس کا سامان کی فراہمی کو بھی ممکن بنا کر ہمارے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنائیں کیونکہ جب تعلیمی اداروں میں ٹیچرز کم ہونگے اس کا نقصان پورے معاشرہ کو ہو گا۔