|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2020

نوشکی: ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی نے سوموار کے روز ایس پی آفس میں سمیع اللہ مینگل قتل کیس کے حوالے سے آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کے ذمہ داران کو مذاکرات کی دعوت دی جس پر آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کے رہنماں میرخورشید جمالدینی مولنا منظور احمد مینگل ظاہر بلوچ نذیر بلوچ مفتی فدالرحمان ریکی حافظ مطیع الرحمن مینگل حافظ عبداللہ گورگیج سعید بلوچ. محمد اعظم مانداہی حاجی شاہ زمان جمالدینی،زکریا عادل ودیگر نے ایس پی آفس میں میٹنگ میں سمیع مینگل قتل کیس ملزمان کی عدم گرفتاری علاقے میں منشیات فروشی سمیت بنیادی۔

مطالبات پر ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی کو آگاہ کیا اور تحریری طور پر یاداشت بھی پیش کیا گیا ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں اور عوام کا جمہوری حق ہے ہم پرامن احتجاج کی حق میں ہے احتجاج سے عام عوام کو تکلیف نہ ہو پہیہ جام ہڑتال سے مسافروں بیماروں خواتین و بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے میں آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پہیہ جام کی کال واپس لیں۔

اس موقع پر آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران نوشکی کے رہنماں نے کہاکہ ہمارے مطالبات جمہوری اور آئینی ہیں جن سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے البتہ مذاکرات کے ذریعے اگر مسائل کا حل ممکن ہو اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی کی اپیل پر عوامی مفاد میں پہیہ جام ہڑتال کی کال کو عارضی طور پر موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی مشترکہ میٹنگ میں اپنی آئندہ کی حکمت عملی طے کرینگے۔