|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2020

ڈیرہ مرادجمالی: بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ڈیرہ مراد جمالی میں بھی نصیرآباد کے معروف سیاسی و سماجی قبائلی رہنماء الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق سندرانی بگٹی کی قیادت میں پاکستان ہاوس سے ایک عظیم ایشان ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء بلوچی دستار اور لباس تن زیب کیے ہوئے تھے۔

ریلی کے شرکاء بلوچی گیتوں پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے انہتائی خوشی کا اظہار کیا ریلی میں بلوچ کلچر ڈے کمیٹی کے چیئرمین کامریڈ تاج بلوچ، جے کیو ایم کے سیکرٹری جنرل محمد وارث ابڑو،وڈیرہ فیض محمد بگٹی، خاوند بخش مینگل، ڈاکٹر سکندر پندرانی،علی گل رند،حق نواز،مہر اللہ بگٹی،صدیق بگٹی، حافظ سعید احمد بنگلزئی، میرنثاراحمد مری، قادر بلوچ،محمد یعقوب لہڑی، ڈاکٹر وڈیرہ عاشق علی عمرانی، عبدالصمد گرانی، ڈاکٹر صابرحسین بگٹی امیرحمزہ بگٹی،ظہیراحمد عمرانی،دھنی بخش بگٹی، علی احمد ماندائی، سمیت دیگر بلوچ رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھے۔

ریلی کے شرکاء مین بازار بس اڈہ،مزدور چوک اور ڈی سی چوک سے ہوتے ہوئے اللہ والا چوک پریس کلب کے سامنے پہنچکر جہاں بلوچ ثقافت کے حوالے سے مخلتف پروگرام پیش کیئے بلوچ کلچر ڈے کے منقعدہ تقریب سے الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق سندرانی بگٹی، کامریڈ تاج بلوچ، محمد وارث ابڑو، حافظ سعید احمد بنگلزئی، خاوند بخش مینگل، اور ڈاکٹر صابر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دومارچ بلوچ کلچر ڈے ہمارے لیے انہتائی باعث مسرت اور خوش کا دن ہے اس موقع پر تمام بلوچ بھائیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان مختلف اقوام قبیلوں، اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا ایک گلدستہ ہے۔

اسکی منفرد ثقافت روایات اور تہذیب یہاں بسنے والے لوگوں کی اپنی پہچان ہے زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں جو قوموں اپنی ثقافت اور تہذیب و تمدن کا تحفظ نہیں کرتی ان کا تاریخ میں وجود ختم ہو جائی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے کو سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے۔

عام طعطل کی جاتی ہے مگر افسوس بلوچستان میں بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر عام چھٹی کا اعلان نہیں کیا جاتا ہے جوکہ صوبے کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم صوبے میں بھائی چارے کو فروغ دینے کے ساتھ تعمیروترقی اور خوشحالی کے لیے بھی اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔