تفتان: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر عنایت اللہ خان سنجرانی نے کہا کہ تفتان میں زائرین کو تمام سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ ان کی وجہ سے ہمارے ملک میں کوئی پریشانی نہ ہوں اس لیے پی ڈی ایم اے بلوچستان تفتان میں ان کے لیے سہولت فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک پی ڈی ایم اے بلوچستان کی طرف سے زائرین کے لیے 1000 خیمہ،9000 ماسک،1200 رضاعی،2110 کمبل،4000 پلاسٹک چٹائی،1240 چار پائی،240 فوم،200 کین پانی والا،14 واٹر ٹینکی،4 گیس سلینڈر،1عدد جنریٹر 6kv، جنریٹر 3kv عدد4،سرجیکل ہیڈکور 1300، تھرمو اسکینگ گن 20،سرجیکل گلوز 1600،گلوز پلاسٹک 500،ڈسپوزل شوز کور1200،بیڈ شیٹ 100،سیفٹی گلاسز 88، سنیٹائزر609،ہینڈ واش 1212،صابن 2000، حفاظتی لباس 200،صابن ڈسپینسر 200،ٹوئلٹ سلیپ 115،رہائشی کنٹینرز 10 ایران سے آنے والے پاکستانی زائرین کے لیے فراہم کر دئیے ہیں۔
اور ہم نے ان تمام اشیاء کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم زائرین کو تین وقت کھانا فراہم کر رہے ہیں اور 3000 کے قریب پیکٹ بنا کر زائرین اور دوسرے خدمت کرنے والوں کو بھی پی ڈی ایم اے بلوچستان مہیا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان مقامی انتظامیہ کے طریقہ کار بہت خوش ہیں اور وہ بہتر طریقے سے لوگوں میں منصفانہ طریقے سے چیزیں تقسیم کر رہے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ NDMA,پی ڈی ایم اے سندھ،پی ڈی ایم اے پنجاب اور پی ڈی ایم اے خیبر پختون خواہ نے اس ایمرجنسی میں پاکستانی زائرین کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا ہے اور پی ڈی ایم اے بلوچستان اپنے پاکستانی زائرین کے ساتھ ہر وقت ہر قسم کی تعاون جاری رکھے گا