|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2020

صحبت پور: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے صحبت پورکا دورہ کیا۔چیف جسٹس کو ڈپٹی کمشنرصحبت پور کے آفس میں قائم کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنرصحبت پورمحمدیونس سنجرانی نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ضلع صحبت پور کے تمام محکموں کے افسران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔چیف جسٹس بلوچستان کو جوڈیشل کے حوالے عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔جس پرانہوں نے جوڈیشل کے آفس کی بحالی اورجوڈیشنل مجسٹریٹ صحبت پور کوروزانہ کی بنیادپر کیسسزنمٹانے کے احکامات جاری کیئے۔اس موقع پرچیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جمال خان مندوخیل نے جوڈیشل عدالت میں گرین اینڈکلین بلوچستان کے تحت پودے بھی لگائے۔

چیف جسٹس نے اپنے دورے کے موقع پر سردارارشادعلی خان گولہ کی وفات پرانکے بیٹے ڈاکٹرشعیب احمدخان گولہ اور سردارپرویزاحمدخان گولہ سے گولہ ہاؤس صحبت پورمیں تعزیت کی۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے دورے کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ کے جج محمد ہاشم کاکڑ،سیکرٹری تعمیرات و مواسلات،سیکرٹری تعلیم،سیکرٹری پبلک ہیلتھ،چیف انجنیئرایریگیشن،بھی انکے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیرریونیومیرسلیم احمدخان کھوسہ کی جانب سے کھوسہ ہاؤس صحبت پور میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل کے اعزازمیں استقبالیہ دیا گیا اور انہیں بلوچی ٹوپی اور بلوچی شال کے تحفے بھی دیئے گئے۔میرسلیم احمدخان کھوسہ نے ضلع کمپلیکس کیلئے سات ایکڑاور جوڈیشل کمپلیکس کیلئے تین ایکڑزمین مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی بروقت اور فوری فراہمی ترجیہی ہے۔بہت جلدجوڈیشل کمپلیکس کی عمارت تعمیرکرائی جائے گی۔اپنے دائرہ اختیارمیں رہ کرکام کرینگے۔عوام کی شکایت پر ذمہ داران کو کٹہرے میں بلایاجائے گا۔عوام کی بنیادی مسائل پر توجہ دی جارہی ہے۔

تعلیم،صحت اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔اس موقع پر علاقے کے زمیندارمیرنظیراحمدکھوسہ نے چیف جسٹس کو پٹ فیڈر کینال کی خستہ حالی اورفنڈز کی خردبردکی تحقیقات اور پٹ فیڈرکینال کی پشتین پکا کرنے کی درخواست کی اورعوام کی پریشانی کے بارے میں آگاہی دی۔جس پرچیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے معاملے کو دیکھنے اورتحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔