ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مرادجمالی میں ناجائز تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن غیر قانونی قبضہ مافیاء کے جاری تعمیراتی کام مسمار مختلف لنک سڑکوں کے تھڑے اور چھپرے مسمارٹریفک میں خلل ڈالنے والی ریڑھیاں اٹھالی گئیں۔
تفصیلات کیمطابق کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی کی ہدایت پر انسداد قبضہ کمیٹی کے فوکل پرسن ایڈشینل ڈپٹی کمشنر جلیل احمد ایس ڈی پی او ملک غازی عبدالغفار سیلاچی اور تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسرآزاد خان بنگلزئی ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی قادر رند شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید بنگلزئی نے میونسپل کمیٹی کے عملہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ واپڈا روڈ میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاغیر قانونی طور پر تعمیراتی کام بند کرکے مسمار کردیا گیا اور درجنوں تھڑے اور چھپرے مسمار کردیئے گئے۔
غیر قانونی تجاوزات اور سڑک کے کنارے کھڑی ریڑھیوں کوقومی شاہراہ بس اڈہ سے غیرقانونی تعمیر چھپرے تھڑے ہٹا دیئے گئے اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیگا دکاندار اپنے غیرقانونی تجاوزات سے اجتناب کریں۔
انسداد قبضہ کمیٹی نصیرآبادکے فوکل پرسن ایڈشینل ڈپٹی کمشنر جلیل احمد ایس ڈی پی او ملک غازی عبدالغفار سیلاچی اور تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہر ناجائز تجاوزارت کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی تاجربراردی رضاکارانہ طور پر دکانوں کے سامنے تجاوزات خود ہٹا دیں بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی اشیاء بھی ضط کی جائے گی۔