|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی : نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر میر کبیرخان محمد شہی نے کہاکہ قومی شاہراہ این اے 65ڈیرہ مراد جمالی سٹی تا نوتال کھنڈرات بن چکی ہے جس سے آئے روزحادثات کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کا نقصان ہو رہا ہے َ

ڈیرہ مراد جمالی شہر میں قومی شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ سے ایسا لگتا ہے یہ ڈویژنل شہر نہیں ہے بلکہ کوئی قصبہ ہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ذیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز بلند کریں گے کیونکہ نصیرآباد سبی میں پبلک اور ٹرانسپورٹرز یومیہ لاکھوں روپے ٹول ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا َ

انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی قومی شاہراہ خستہ حالی پر مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے سندھ بلوچستان ڈیرہ اللہ یار ڈیرہ مراد جمالی یا سبی کی قومی شاہراہ این اے 65کی ٹوٹ پھوٹ سے علاقہ میں مٹی کے بادل ہیں عوام اور ٹرانسپورٹرز مالی نقصان اور اموات سے پریشان ہوچکے ہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور منتخب عوامی نمائندوں کی عدم توجہی سمجھ سے بالاتر ہے جن کے خلاف سینٹ کے اجلاس میں آواز بلند کی جائے گی َ

کیونکہ این ایچ اے یومیہ لاکھوں روپے کا ٹیکس وصول کرنے کے باجود قومی شاہراہ کی مرمت پر توجہ نہیں دے رہی ہے اور کہا بلوچستان کی قومی شاہراہ کی بدحالی پر نیشنل پارٹی آواز بلند کرے گی بعدازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں قومی شاہراہ کی بدحالی پر معلومات حاصل کی جس کی رپورٹ سینٹ میں پیش کی جائے گی۔