|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2020

خضدار:  وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء آغا شکیل احمد درانی نے لہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اسپورٹس کپلیکس تعمیر کئے جارہے ہیں۔کھیلوں سمیت دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہی نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے باز رکھا جاسکتا ہے۔

آج ہر طرف کھیلوں کے میدان آباد ہیں جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نوجوان امن کی سفیر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ڈویژنل اسپورٹس فیصٹویل کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے مسائل کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیئے پر عزم ہے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار صوبے میں سات کے قریب اسپورٹس کمپلیس تعمیر کرائے جارہے ہیں جبکہ ہر سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کے لیئے اسورٹس تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا جو اس بات کی نشانی ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کا کسی منفی سرگرمی کے بجائے صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب رجحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کی خاطر ہماری سیکورٹی فورسز اور آباؤ اجداد نے عظیم قربانیاں ہیں نوجوانوں کی طاقت سے امن دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جائیگا۔تقریب سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیزر لسبیلہ خدابخش کے بی سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں مختلف اضلاع کے اسپورٹس آفیسرز سمیت سیاسی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قبل ازیں کرکٹ مقابلوں میں لسبیہ ڈسٹرکٹ نے خضدار کو اکیاسی رنز جبکہ فٹبال کے مقابلوں میں قلات نے نوروز کلب زہری کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے اپنے نام کرلیا۔بعد ازاں مہمان خصوصی آغا شکیل احمد درانی و ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خضدار ہاشم زہری دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات رقسیم کیئے۔