|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2020

پنجگور : پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی جانب سے پنجگور میں ترقیاتی منصوبوں کی حمایت میں ہزاروں افراد پر مشتمل تاریخی موٹر سائیکل ریلی،موٹر سائیکل ریلی بی این پی عوامی کے ضلعی دفتر سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر کمشنر آفس کے باہر آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ضلع بھر سے پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بی این پی عوامی،میراسداللہ بلوچ اور ترقیاتی منصوبوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکاء سے بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثار بلوچ جنرل سکریٹری ظفر بختیار مرکزی اسپورٹس سکریٹری رحمدل بلوچ شکیل احمد میر سلیمان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی کا منشور ترقی اور امن ہے آج کے تاریخی ریلی سے ثابت ہوگیا ہے کہ پنجگور کے عوام ترقی کے حامی ہیں اوروہ میر اسداللہ بلوچ کے ویژن کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم دشمن پنجگور کی ترقی کے خلاف سازش کررہے ہیں انھیں معلوم ہونا چائیے کہ اب عوام جاگ چکے ہیں وہ کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کو ماننے والے لوگ ہیں اور پاکستان کے فریم ورک میں رہ کر سیاست کررہے۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر اسداللہ بلوچ جہالت ناخواندگی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے امن آنے کے بعد ترقی آئے گا میگامنصوبوں کے آگے رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کیا جائے بی این پی عوامی کے ورکر اپنے قائد کے ترقیاتی مشن پر ساتھ ہیں اور آج جو تاریخی یکجتی کا مظاہرہ کیاگیا ہے وہ ایک زندہ قوم کی پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میراسداللہ بلوچ نے ہروقت عوام کے لیے قربانی دیں حتاکہ جسم پر گولیاں بھی کھائیں انہوں نے کہا کہ میراسداللہ پنجگور کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین ترقی نہیں چاہتے اس لئے وہ ہماری مثبت کاموں کی مخالفت کررہے ہیں عوام نے مخالفین کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے ترقیاتی کام عوام کے لیے ہورہے ہیں تعلیمی اداروں میں صرف ہمارے بچے نہیں پڑھتے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں ناں ٹیچنگ پوسٹوں کی مخالفت کرکے مخالفین نے یہ ثابت کردیا کہ وہ نوجوانوں کو برسرروزگار نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے وہ ان کی تعیناتی کے آگے رکاوٹ ڈال رہے ہیں بی این پی عوامی کے بزرگ جوان ورکر اور ہمدرد پارٹی سے دلی اور نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں انھیں توڑنا آسان کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام نے پسماندگی کے خاتمے کے لیے میراسداللہ بلوچ کو مینڈیٹ دیا ہے اور آج کے ریلی نے 2018 کی یاد تازہ کردی ہے عوام الیکشن کے دن جس جوش وجذبے کے ساتھ باہر نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا آج کے دن بھی وہی جوش جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے انہوں نے جلسہ کے اختتام پر اپنے مطالبات ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی کو پیش کئے اور پرامن طور منتشر ہوگئے۔