|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2020

دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں گذشتہ دنوں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے مائینز اونرز پر عائد کیے گئے۔

ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ فیصلہ عوام دشمنی پر مبنی ہے اور مائینز اونرز پر لگائے گئے معدنی شعبے پر اضافی ٹیکسز کا فیصلہ کرنا صوبے کے مائینز اونرز پر خودکشی کے مترادف ہے جس سے صوبے میں بیروزگاری مذید بڑھنے کا اندیشہ ہے اس وقت صوبے کے متعدد علاقوں جن میں چاغی خاران خضدار لسبیلہ دکی ہرنائی مسلم باغ سمیت مختلف مقامات پر مائینز اونرز کام کررہے ہیں۔

جہاں پر ہزاروں گھرانوں کا نان شبینہ وابستہ ہے جو کہ ڈی ایم ڈی کو ٹیکس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے جمع کرتے ہیں مگر اب صوبائی کابینہ کے فیصلوں کے بعد ٹیکسوں میں اضافے سے یہ شعبہ بری طرح متاثر ہوگا جس کے اثرات صوبے بھر میں پڑیں گے اور ہزاروں لوگ مذید بے روزگار بن جائیں گے کیونکہ مائینز اونرز اضافے ٹیکس دینے کی بجائے کام کرنا ترک کر دیں گے اس لیے صوبائی حکومت اپنے حالیہ فیصلے پر فی الفور نظر ثانی کرے اور مائینز اونرز پر سابقہ ٹیکس سسٹم کو بحال رکھے۔