کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات زبانی جمع خرچ کے علاہ کچھ نہیں۔بلوچستان حکومت عوام کو تو عام بخار کے علاج کی سہولیات دینے سے قاصر ہے،تو کرونا وائرس سے بچا یا سہولت دینا سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت تو کرونا وائرس کے حوالے سے بلند وبانگ اقدامات کی دعوے کرتے تکتی نہیں لیکن عملا ًجس انداز کے اقدامات کیے گئے ہے۔
ان سے تو وائرس ایک سے دوسرے میں آسانی سے پھیل سکتی ہے۔اس لیے قوی خدشہ ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس پھیل چکی ہے کیونکہ جس انداز ناقص سکریننگ کا عمل جاری ہے۔جس کی وجہ سے وائرس زدہ افراد لوگوں میں گھل مل گئے ہیں۔اوریہی افراد روداد سنا رہے ہیں کہ وہ کیسے واپس ہوئے ہیں۔۔بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں ائسولیشن وارڈ کو ہسپتالوں میں بنانا بذات خود منفی عمل ہے۔
وائرس پورے ہسپتال اور عام عوام کو لگ جائے گا لیکن حکومت صرف میڈیا کی زینت بننا جانتی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔بیان می کہا گیا کہ حکومت وائرس سے نبردآزما ہونے کے لیے راست اقدام اٹھائے اور عوام اور بلوچستان کو محفوظ بنانے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔