|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2020

نوشکی: سمیع مینگل قتل کیس کو سرد خانے کی نذر نہیں ہونے دیں گے حکومت آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی جائز مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کریں۔

آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران نوشکی کا مشترکہ اجلاس زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم مانداہی کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں میرخورشید جمالدینی ظاہر بلوچ،حافظ عبداللہ گورگیج مفتی فدالرحمان ریکی حافظ مطیع الرحمن مینگل نذیر بلوچ ماسٹر رشید مینگل سعید بلوچ میر حیدر خان مینگل حاجی شاہ زمان جمالدینی ودیگر نے کہا کہ سمیع مینگل کی قتل سے نوشکی کی عوام سیاسی جماعتوں زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران سول سوسائٹی ایک پیج پر یکجا ہو کر یہ عزم کرچکے ہیں۔

کہ نوشکی کو منشیات کی کالے دھن سے پاک کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے لیکن نوشکی کے عوام پولیس کی اب تک کی کارکردگی سے کسی صورت مطمئن نہیں ہیں جب تک قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں نہیں دی جائیگی آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران پرامن جمہوری احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکام کے اپیل پر آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران نے پہیہ جام ہڑتال کی کال کو عارضی طور پر موخر کیا۔

لیکن اس کے باوجود سمیع مینگل کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کے رہنما ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ایس ایس پی نوشکی سے بہت جلد باضابطہ ملاقاتیں کرکے انھیں اپنی خدشات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے جبکہ آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی آئندہ اجلاس میں نء لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔