خضدار: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی آغا شکیل احمد درانی نے کہا ہے کہ خضدار کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیشہ کی طرح کردار ادا کرتے رئینگے گزشتہ بجٹ میں خضدار کے لئے ترقیاتی اسکیمات تجویز کیا تھا اور آنے والے بجٹ میں بھی میر ی کوشش ہو گی کہ خضدار کے لئے ترقیاتی اسکیمات حاصل کروں،بلوچ آبادگزگی خضدار سے سینکڑوں افراد کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ آبادگزگی خضدار میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حبیب اللہ بلوچ،امام بخش بلوچ،رجب علی بلوچ،جمیل احمد بلوچ،غلام سرور بلوچ،عبدالمالک بلوچ،محمد اسلم بلوچ،ثناء اللہ بلوچ،شہاب الدین بلوچ،مہرا للہ بلوچ،عادل بلوچ،ماجد علی بلوچ،مقصود احمد،وحید احمد،عبدالرحمن،محمد ندیم،اور نور احمد و دیگر نے ایک سیاسی جماعت سے مستعفی ہو کر آغا شکیل احمد درانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی نئے شامل ہونے والوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی آغا شکیل احمد درانی نے کہا کہ ہم دعویٰ نہیں کرتے بلکہ عملی کام کرنے والے لوگ ہیں۔
بحیثیت چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عوام کے لئے ترقیاتی خدمات انجام دی اور اب بھی بلوچستان عوامی پارٹی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی کی حیثیت سے میرے یہ کوشش ہو ہیں کہ ضلع خضدار کے لئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی اسکمیات حاصل کر سکوں خضدار کے تعمیر و ترقی کے لئے جہاں سے بھی کوشش ہو گی میں اس کا خیر مقدم کرونگا کیونکہ ترقی سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور خوشحالی کے علاقے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
بلوچ آباد گزگی کے عوام نے مجھ پر اور بلوچستان عوامی پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہماری کوشش ہو گی ان کو مایوس نہیں کریں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاونگا۔