نوکنڈی : پاک افغان بارڈر کی قریب لیویز کی کاروائی غیر قانونی داخلے پر14 غیر ملکی گرفتار کرلیے گئے۔
تحصیلدار نوکنڈی عرفان خلجی کے مطابق افعانستان سے غیر قانونی داخلے پر 14افغان باشندوں کو پاک افغان سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جو پیدل پاکستان میں داخل ہوکر ایران جانا چائتیتھے لیویز نے پاک افغان سرحد پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سرحد کی کڑی نگرانی شروع کی ہے۔