|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پٹ فیڈر کینال کے آفیسروں نے چیف جسٹس بلوچستان کے دورہ نصیرآباد جعفر آباد کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

سات روز گزرنے کے باوجود پی ایچ ای نے واٹر فلٹر پلانٹ کی مرمت جبکہ ایری گیشن کے آفیسران زرعی پانی چوروں کے غیر قانونی پائپ واٹرکوسروں کے خلاف آپریشن نہ کرسکی گنداخہ تحصیل تمبو میں تیار گندم کی فصلات خشک ہونے لگی کسان زمیندار پریشان چیف جسٹس سے سومونو نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل جسٹس محمد ہاشم کاکٹر نے اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار صحبت پور اور ڈیرہ مراد جمالی کے دورے کے دوران عوامی شکایات پر پی ایچ ای کے سیکریڑی کوفوری طور پر نصیرآباد جعفر آباد صحبت پور میں لگائے گئے۔

واٹر فلٹر پلانٹ کی مرمت کرکے بحالی کا حکم دیا تھا لیکن اب تک ایک بھی واٹر فلٹر بحال نہ ہوسکا جبکہ سیکریڑی ایری گیشن بلوچستان کو بھی پانی چوری کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا لیکن ایری گیشن کے آفیسران بھی میٹھی نیند سے بیدار نہ ہوسکے پٹ فیڈرکینال کھیرتھر کینال سے زرعی پانی چوروں کرنے والے بااثر زمینداروں کے غیر قانونی پائپ واٹرکوسروں کے خلاف آپریشن نہ کرنے سے گنداخہ تحصیل تمبو میں تیار گندم کی فصلات خشک ہونے لگی ہے۔

جس سے کسان زمیندار پریشان ہوچکے ہیں جبکہ کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی کی ہدایت پر شرقی سیوریج نالہ کی صفائی کا کام شروع ہو چکا ہے عوامی حلقوں نے پبلک ہیلتھ اور ایری گیشن کے آفیسران کے خلاف چیف جسٹس سے سومونو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔