|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات وانتظامات میڈیا اور باتوں کے غازی ثابت ہوئے شیخ زید ہسپتال کو فراہم کرنے والا حفاظتی آلات سامان اور ماسک ایکسپائر شدہ ہونے کے اطلاعات نے کورونا وائرس کے روکنے کے معاملے پر سنجیدگی کو واضح کردیا۔حکمرانوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے کا مکمل ارادہ کرلیاتاکہ امداد اور فنڈنگ آنے پر کرپشن کیا جائے۔

جو کہ قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شیخ زید ہسپتال میں آ ئیسولیشن وارڈ بنانے سے کوئٹہ خصوصا سریاب و گردونواح کے عوام کو کورونا وائرس کے رحم وکرم پر چھوڑا گیاحکومت کے لیے سریاب کے عوام کی زندگی اہم نہیں ہے جو کہ افسوس کا امر ہے بیان میں کہا گیا کہ شیخ زاہد ہسپتال کے عملہ نے کام کرنے سے انکار کردیا کیونکہ دستیاب وسائل ناقص اور غیر معیاری ہے۔

جو تشخیصی کٹ فراہم کیے گئے وہ بھی ختم ہوئے۔دوسری طرف ایکسپائر سامان نے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عوام حکومت سے عملی اقدامات چاہتی ہے۔اور اس کے حقیقی صورتحال کو عوام کے سامنے لانے چاہیے۔