|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2020

لندن/نیویارک/ٹوکیو/ممبئی/ڈھاکہ/کولمبو: چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے متعدد عالمی ایونٹس منسوخ ہو رہے ہیں، ٹیکنالوجی، ہالی ووڈ اور معیشت کے بعد اب کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی کھیلوں کے مقابلے بھییا تو ملتوی کر دئیے گئے ہیں تو پھر منسوخ کر دئیے جائیں گے۔وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا کے اہم ترین ایونٹ اولمپک گیمز 2020 کے میزبان جاپان نے گیمز منسوخ یا موخر کرنے کا عندیہ دیدیا ہے،کرکٹ کی بڑی لیگ آئی پی ایل کو بھی منسوخ کئے جانے کا امکان ہے۔

اور آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کا ہنگامی اجلاس (کل)ہفتہ کو طلب کرلیاگیاہے جس میں حتمی فیصلہ ہوگا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کراچی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کے بعد دورہ پاکستان پر غور فکر شروع کردیا ہے،دوسری جانب آئی سی سی ماہی اجلاس مئی تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ورلڈ اور ایشیا الیون کے درمیان بنگلادیش میں شیڈول 2میچز بھی کورونا وائرس کی نذر ہوگئے، برطانیہ میں آرسنل کے کھلاڑیوں کا قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل اور مانچسٹر سٹی کلب کے درمیان میچ ملتوی کر دیا گیا۔

امریکہ کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن(این بی اے)نے باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا کے اہم ترین ایونٹ اولمپک گیمز 2020کی منسوخی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، میزبان ملک جاپان نے اولمپک گیمز کو منسوخ یا موخر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہی کیا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کوروناوائرس کے باعث دبئی میں ہونے والا سہ ماہی اجلاس مئی تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے باعث اجلاس ملتوی کرنے پر بات ضرور ہوئی مگر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، اجلاس میں آئندہ مدت کے ایونٹس پر حتمی بات چیت ہونا تھی