|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2020

نوکنڈی : بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی کمیٹی کے سابق رکن انجینئر ملک محمد ساسولی نے کہا کہ کورونا وائرس کو پوری دنیا میں عالمی وبا قرار دیا گیا ہے دیگر ممالک سمیت قریبی ہمسایہ ملک ایران میں کورونا وائرس وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں اس وقت ہزاروں افراد اس سے متاثر ہے لیکن وہی پہ بلوچستان کے پانچ اضلاع سے متصل باڈر پہ نقل و حمل پہ نہ کوئی روک ٹھوک ہے وہی پہ تفتان امیگریشن سے دھڑا دھڑ زاہرین کو آنے کی اجازت دینا بلوچستان میں کورونا وائرس کو لانے کی تیاری کی مترادف ہے بی این پی ایسے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے بلوچستان سے متصل سرحدوں کو کھلی چھوڑ کر بلوچ نسل کشی کی سازشوں پہ عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک نے اپنی سرحدیں مکمل بند کردی ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے اب تک اس وبائی مرض کی روک تھام کو سنجیدہ نہ لیکر تفتان سے زائرین کو امیگریشن کرکے پورے صوبے کو خطرہ میں ڈال دیا ہے جوکہ آگے چل کر ایک بڑے جانی نقصانات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتان سے زائرین کی آمد پہ مکمل پابندی لگائی جائے اور جو قرنطینہ میں ہے انہیں بھی فوری انکے علاقوں میں منتقل کرکے بلوچستان کو کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے محفوظ کیا جاسکیں انہوں نے کہا کہ پنچاب اور سندھ کے ارباب اختیار والوں دیگر صوبوں سے اپنے راستے بند کررہے ہیں لیکن بلوچستان کی راستے تاحال کھلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کو اسکریننگ اور قرنطینہ میں رکھنا تفتان کو ایک تجربہ گاہ بنا جارہا ہے جس سے پوری آبادی کو شدید خطرات لاحق ہے انہوں نے کہا کہ تفتان میں پنجاب اور سندھ کے کورونا زدہ زائرین کی خاطر تواضع کرکے مہمان نوازی ہورہی ہے جبکہ انکے اپنے علاقوں میں ہسپتال بنائی گئی ہے لیکن ہمارے حکمران انہیں منتقل کرنے میں چون وچرا سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں عام ٹرانسپورٹ اور مختلف علاقوں سے تفتان سے فرار زائرین کی سفر اور موجودگی کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کی پول کھول دی ہے جو انتہائی دیدہ دلیری سے تفتان سے اپنے شہروں کی طرف سفر کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے فوری تفتان سے ایران سے آنے والے کورونا زدہ زائرین کو باعزت اور سیکورٹی میں انخلاء کو یقینی بناکر ضلع چاغی سمیت بلوچستان کے شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنایا جائیں۔

One Response to “کورونا وائرس، بلوچستان سے متصل سرحدوں کو کھولا چھوڑ کر بلوچ نسل کشی کی سازش کی جارہی ہے، انجینئر ملک محمد ساسولی”

Comments are closed.