|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2020

کو ئٹہ: ایم سی ایچ سینٹر حب میں اسسٹنٹ ڈی ایچ او اور ان کے عملے کے ساتھ بد تمیزی اور ان کو ذدکوب کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ احکام پیرامیڈیکس مافیا کے غنڈہ گردی کا نوٹس لے۔بلوچ ڈاکٹرز فور م بلوچ ڈاکٹرز فورم نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ایم سی ایچ سینٹر حب کو عرصہ دراز سے ایک غیر مقامی ایل ایچ وی اور وہاں کے پیرامیڈیکس مافیا نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

مذکورہ ایل ایچ وی ریٹائرمنٹ کے باوجود حب میں ایک سرکاری بلڈنگ کو نہ صرف قبضہ کیے ہوئے ہیں بلکہ وہاں پر موجود ایم سی ایچ سینٹر کو یرغمال کرکے پیرامیڈیکس مافیا کے ساتھ اسے چوبیس گھنٹے چلا رھی ہیں۔اور مریضوں سے دو سو روپے او پی ڈی فیس اور پانچ ہزار ڈلیوری کی لیتی ہیں حالانکہ سینٹر کی آفیشل ٹائمنگ آٹھ سے دو بجے تک ہیں۔اسکے علاوہ مزکورہ لوگ اسی سینٹر میں غیر قانونی حرکات جس میں غیر قانونی اوبرشن بھی پیسے کی عوض میں کرنے کی اطلاعات ہیں۔

اور مذکورہ سینٹر میں ایک ہی انسٹرومنٹ ہر آنے والے مریض پر استعمال ہوتا ہے اور نہ ان کی اسٹرالازیشن ہوتی ہے اور نہ ہی وہاں پر اسکریننگ کا کوئی روجھان ہے جس سے ایچ آئی وی اور ھیپاٹائٹس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہی شکایات کو مدنظر رکھ کے وہاں پر موجودہیلتھ کمیٹی نے اس سینٹر کو جام غلام قادر ہسپتال حب میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وھاں پر موجود سینئر گائناکو لوجسٹ کی نگرانی میں رہیں۔

جب دوپہر اسسٹنٹ ڈی ایچ او اور ان کا عملہ سینٹر کو شفٹ کر رہے تھے تو پیرامیڈیکس مافیا نے اس قانونی کام کو ناصرف روکا بلکہ وہاں پر موجود اسسٹنٹ ڈی ایچ او اور ان کے عملے سے بدتمیزی کی اور ان کو ذدکوب کیا۔لہٰذا ہم اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسلے کا فوری نوٹس لیکر مزکورہ ایل ایچ وی اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔