لورالائی: انجمن اخبار فروشوں لورالائی کے ضلعی صدر عمر زئی ناصر نے کہا ہے کہ لورالائی نادرا میں اسٹاف کی بہت کمی ہے ہمیشہ نادرا لورالائی کے دفتر میں قطار لگے ہوئے ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات ہوتے ہے۔
ان کے ساتھ تحصیل میختر کے اپنا نادرا آفس ہے لیکن اس کو فعال نہیں کیا جارہا ہے ستر کلو میٹر سے دور وہاں کے لوگ لورالائی نادرا آتے ہے انہوں نے مرکزی اور صوبائی نادرا کے اعلی احکام سے مطالبہ کیا کہ لورالائی نادرا کے اسٹاف میں اضافہ کیا جائے اور تحصیل میختر نادرا کے اپنے آفس کو فعال کیا جائے۔