|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2020

اٹک : ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانینے درخواست گزار کی دادرسی نہ کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر عادل خان اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک کو معطل،تبدیل لائن اور چارج شیٹ جاری کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز کو اندر 03یوم انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے، ملزمان اورنگزیب، بلال اور صدیق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

ترجمان اٹک پولیس کے مطابق 7مارچ دوہزاربیس کو تنویر اعوان ولد رشید اعوان قوم اعوان ساکن ٹھنڈی ویر تحصیل و ضلع اٹک نے ایک تحریری درخواست عادل خان ASI تھانہ سٹی اٹک کو دی کہ وہ ایڈوکیٹ عادل کو ملنے کے لیے کچہری اٹک آیا تو ملزمان بلال،محمد صدیق اور اورنگزیب نے زمین کے تنازعہ پر اس کا راستہ روک کر حملہ آور ہو گئے اور اس پر تشدد کیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔تنویر اعوان کی درخواست پر عادل خان ASI نے کاروائی کرنے کی بجائے درخواست دہندہ اور الزام الہیہ کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں فریقین کو حوالات میں بند کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نیدرخواست گزار کی داد رسی نہ کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر عادل خانASI کو معطل،تبدیل لائن اور چارج شیٹ جاری کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز کو اندر تین یوم انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جبکہ ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک کو ملزمان بلال وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے حکم دے دیا۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پولیس آفیسر اور اہلکار اپنی حدود سے تجاوز اور اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرے گا، یہ قطعا ناقابل برداشت ہے۔ آئی جی پی پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا سخت محاسبہ ہو گاجس طرح اٹک پولیس کا کمانڈر ہوں اسی طرح عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا ذمہ دار بھی ہوں۔