کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عوام سے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی اپیل کی ہے
اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر میں انفرادی ذمہ داری اہم ہے اپنے ارد گرد صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور صفا ئی کے لئے سینیٹائیزر استعمال کر نے اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں
ایک دوسرے سے بات چیت میں کم از کم6 فٹ کا فا صلہ رکھیں اور پبلک ٹرنسپورٹ کا استعمال کم کرنے کے ساتھ ساتھ چیزوں کو کم سے کم چھوئیں۔