|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2020

نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ایم پی اے بابومیرمحمدرحیم مینگل نے اپنے بیان میں کہاکہ سازش کے تحت نوشکی کے عوام کوصوبائی حکومت کروناوائرس کاشکارکرنے پرتلی ہوئی ہے۔

ایران سے آنیوالے زائرین کوبغیرکسی سہولت کے سول ہسپتال نوشکی میں لاکرچیک اپ کے بہانے نوشکی کے2لاکھ کی آبادی کوکروناوائرس کاشکارکرنیکی گہری سازش کررہی ہے،سول ہسپتال نوشکی میں سہولیات نہ ہونے کے برابراورڈاکٹروں کی کمی ہے، انھوں نے کہاکہ ایران سے آنیوالے زائرین کونوشکی ایریا میں مختلف چیک پوسٹوں پربغیرکسی سہولت اور احتیاطی تدابیرکے قیام کرواناباعث تشویش ہے۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کروناوائرس کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،عملی طورپرصوبے کے عوام کوکروناسے بچانیکی خاطرتاحال عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں، صوبائی حکومت بیانات تک محدوہے، صوبائی حکومت کوعوام کے جان کا کچھ پروا نہیں ہے اگر حکومت حالت یہی حالت رہی تو اندیشہ ہے کہ کرو نا وائرس سے ناصرف بلوچستان بلکہ ملک کے دیگر صوبوں کے لوگ بھی اس کے لپیٹ میں آجائیں گے جس کو کنٹرول کرنا کسی محکمے کے بھی بس میں نہیں ہوگا۔