|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2020

کوئٹہ: ہزار گنجی قرنطینہ سینٹرز پر 13 ڈاکٹرز کی ڈیوٹی انکار صوبائی حکومت کی جانب سے پر نوٹسز جاری کرنے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے کل صبح 11 بجے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس کے دوران ینگ ڈاکٹرز آئندہ کا لائحہ طے کرنے کے ساتھ اہم فیصلہ کرینگے، ینگ ڈاکٹرز دوپہر 12 بجے پریس بریفنگ کے دوران فیصلوں سے آگاہ کرینگے. واضح رہے کہ گزشتہ روز ہزار گنجی قرنطینہ سینٹر میں 13 ڈاکٹرز نے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا تھا جن کے خلاف محکمہ صحت نے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا