نصیرآباد پولیس کی کاروائی ڈیرہ مراد جمالی سے گزشتہ شب اغواہونے والے 4 معصوم بچوں کو سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں چھاپہ مارکر بازیاب کراکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نیصحافیوں کومزید بتایاکہ گزشتہ شب ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 11سے چند افراد نے سکندر علی سولنگی کے گھر میں گھس کراس کے 4معصوم بچوں 8سالہ شاہدہ بی بی،6سالہ سلمہ بی بی،4سالہ زویہ بی بی اور 3سالہ منورعلی سولنگی کواغواکرکے سندھ کے علاقے میں فرار ہوگئے تھے جن کی بازیابی کے لئے ڈی ایس پی ملک عبدالغفار سیلاچی کی سربراہی میں سٹی پولیس اور سی آئی اے پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر سندھ کے علاقے لاڑکانہ بھجوایا جس پر پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے لگا کر چاروں بچوں کو بحفاظت بازیاب کراکے دواغواکاروں کوگرفتار کرلیا گیاہے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ملک عبدالغفار سیلاچی،ایس ایچ او سٹی سکندرسعید عمرانی،سی آئی اے انچارج صوبدارسیال،محمداکبرللہڑی، محمدانور ابڑو سمیت بچوں کے ورثہ بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے کہاکہ معصوم بچوں کااغواہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا ہماری تشکیل کردہ پولیس کی ٹیم نے 24گھنٹے گزرنے سے پہلے معصوم بچوں کو بازیاب کرالیااور تشکیل کردہ ٹیم کی بہترین کارکردگی پر ان کے لئے ایوارڈ کے لئے آئی جی پولیس بلوچستان کو لکھا جائے گا انہوں نے کہاکہ نصیرآباد پولیس ہرحوالے سے ہمیشہ سے ہی الرٹ اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتی رہی ہے۔