کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظراپریل میں ہونیوالی بلوچستان سرمایہ کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔
جو حالات بہتر ہونے پر عیدالفطر کے بعد منعقد کی جائیگی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
کیونکہ کورونا وائرس کا چیلنج اس وقت پوری دنیا کو درپیش ہے تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت سرمایہ کاری اورصنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔
سی پیک اور خصوصی اقتصادی زونز کی تکمیل سے بلوچستان میں صنعتی و تجارتی انقلاب برپا ہو گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اس مقصد کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے۔
جن میں کاروبار میں آسانی سے متعلق سیل (Ease of Doing Business Cell)کا قیام، بزنس رجسٹریشن پورٹل سمیت سرمایہ کاری و صنعتی شعبے میں ترقی کے کئی منصوبے شامل ہیں۔
کورونا وائرس،اپریل میں ہونیوالی بلوچستان سرمایہ کاری کانفرنس ملتوی

وقتِ اشاعت : March 16 – 2020