|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2020

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے کورنا وائرس کی خدشا ت کے باعث تمام تعلیمی اداروں بشمول بورڈ آفس میں عام افراد اور طلباء کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تاہم بورڈ آفس میں محکمہ تعلیم کی دھجیاں اڑا دی گئی اور من پسند افراد کو بورڈ آفس میں جانے کی اجازت بدستور جاری ہے اور عام طلباء کو گیٹ پر ہی رخصت کر دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان نے کورنا وائرس کی خدشات کے باعث تمام تعلیمی اداروں بشمول بورڈ آفس کوئٹہ میں عام افراد اور طلباء کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور گیٹ سے ہی ضروری کام کرنے والوں کے دستاویزات لئے جائینگے تاہم من پسند ا فراد کو بورڈ آفس کے کمروں تک رسائی حاصل ہے اور غریب طلباء وطالبات کو اپنے کام کے سلسلے میں گیٹ پرہی رخصت کر دیا جاتا ہے۔

جس پر طلباء وطالباء نے احتجاج بھی کیا اور بورڈ آفس کے عملے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف من پسند افراد کو نوازنے کی کوشش کی جارہی ہے تو دوسری طرف اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔