|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2020

کوئٹہ ; نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان کی میڈیا سیل انچارج محترمہ عاشی اکرم نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کرورنا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجے کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ کرورناوائرس ہمارے ملک کا ہی نہیں بلکہ اب پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے جس کی روک تھام کے لئے عالمی اداروں سمیت پاکستان کے مایہ نازڈاکٹر وفاقی وصوبائی حکومتیں اور ضلعی سلح پر عوام کی خدمت کرنے والے ضلعی آفیسران بھی دن رات سرگرم ہیں۔

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان محکمہ صحت نے جو اقدامات کیے وہ خوش آئندقدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے پاک افواج کا میدان میں آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی افواج سرحدوں پر ملک وقوم کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی پیش پیش ہے پاک افواج کی لازوال کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان کی میڈیا سیل انچارج محترمہ عاشی اکرم نے کہا کہ نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس جسٹس ملک بھر میں اپنے محدود وسائل میں رہ کر کرورنا وائرس کے حوالے سے شہریوں کو شعور وآگہی کی فراہمی میں اول دستے کا کردار ادا کررہاہے ہمیں کرورنا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاط کرنی ہوگی اور حکومتی سرگرمیوں کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔