|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2020

تربت: وزیر اعلی بلوچستان کے حکم پر ردیگ بارڈر میں قرنطینہ قائم، آئی جی ایف سی سرفراز احمد اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر الیاس کبزئی کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے حکم پر ردیک بارڈر میں قرنطینہ سینٹر قائم کردیاگیا۔

آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان سرفراز احمد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیچ میجر الیاس کبزئی کے ہمراہ ردیگ بارڈر جا کر قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر کرونا وائرس کے حوالے سے ایران سے آنے والے افراد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر کیچ نے آئی جی ایف سی کو قرنطینہ اور کرونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفگ دی جس پر آئی جی ایف سی نے اطمینان کااظہار کیا۔