|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2020

کوئٹہ : کوئٹہ اور تفتان میں قائم قرنطینہ سینٹروں میں سہولیات کا فقدان تمام زائرین کو ایک جگہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جسکی وجہ سے زائرین پریشان ہیں،دو سینٹرز میں صفائی کی صورتحال بھی ابتر ہے۔

زائرین کا کہنا ہے کہ بیت الخلاء کے نامناسب انتظامات کئے گئے ہیں سہولیات کے فقدان کے سبب کورونا کے مزید پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں، قرنطینہ سینٹروں میں سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیا جائے۔