|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2020

بسیمہ : واشک ہیڈکواٹر میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہوکر افتتاع ہونے والے ضلعی سیکرٹریٹ ویران آفیسران غائب عوام مشکلات کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکواٹر میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہو کر وش نیوز کی خبر پر آفسیران کی ضلع سیکرٹریٹ میں عدم منتقلی کی خبر چلتے ہی سابقہ ڈپٹی کمشنر نے ضلع سیکرٹریٹ کا افتتاع کرکے باقاعدہ مختلف محکموں کے ضلعی سربراآن کو ضلع سیکرٹریٹ میں منتقل ہونے کے لیئے کمرے الاٹ کی لیکن سیکرٹریٹ کے افتتاع بس افتتاع ہی رہ گئی آفیسران افتتاع کے دنوں سے لیکر آج تک سیکرٹریٹ میں منتقل نہ ہو سکے اور ضلعی ہیڈکواٹر میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے سے قاصر غائب ہیں اور تو اور سابقہ ڈپٹی کمشنر واشک مین اپنے افتتاع پر عمل درآمد نہ کرسکی اور موجودہ ڈپٹی کمشنر تاحال سابقہ دفتر میں تشریف فرما ہیں۔

آفیسران کی عدم موجودگی سے ضلع سیکرٹریٹ واشک میں مختلف محکموں کے دفاتر پر تالے پڑنے سے سیکرٹریٹ ویران ہو کر رہ گئی ہے جس سے مختلف محکموں سے وابسطہ عوامی مشکلات و مسائل بڑھنے لگے جس پر کوئی پوچھنے والا نہیں وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ضلع واشک کے باسی اپنے معمولی سی دفتری کام کے حل کے لیئے پریشانی کا شکار ہیں۔

واشک کے سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت کے زمہ داران سمیت چیف سیکرٹری بلوچستان سے ضلع سیکرٹریٹ واشک کا افتتاع ہونے کے باوجود سیکرٹریٹ میں الاٹ شدہ دفاترز میں عدم منتقلی اور ضلعی آفیسران کا ڈیوٹیوں سے غائب ہونے کا نوٹس لے۔