|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن تمام سرکاری دفاتر بند ایران سے زائرین کی 18کوچیں ڈیرہ اللہ یار کے راستے سندھ میں داخل ہوگئی ہیں۔

ایران سے تفتان کے راستے بلوچستان کا طویل سفر طے کرتے ہوئے زائرین کی 18کوچیں اور ایک جی ایل آئی کار کو ڈیرہ اللہ یار میں سخت سیکیورٹی میں سندھ بارڈر تک پہنچایا گیا کوچ اور کار میں سوار زائرین میں خواتین اور بچوں کی بھی تعداد تھی جن کو سکھر پہنچتے ہی زائرین کا سکریننگ کیا جائیگا۔

بلوچستان حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نے تمام سرکاری دفاتر کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے شہر میں اجتماعات جلسے جلوسوں اور شادی کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی ہے سرکاری دفاتر بند ہونے کے بعد شہر میں جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا مزید ہوٹلوں اور بڑے کاروباری مراکز کو بھی بند رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔