|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2020

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تاجر تنظیمیں چیمبر آف کامرس اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں، اور تجارتی مراکز بند کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کروناوائرس سے نمٹنا ہماری قومی ذمہ داری ہیاور یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس کو احتیاطی تدابیر کے ذریعہ ہی روکا اور مشترکہ کوششوں سے ہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بازاروں عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ہجوم ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے تاجر اور ٹریڈرز تنظیموں کے عہدیدارسے کہا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے اجلاس منعقد کر کے تجارتی مراکز بند کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں۔ ترقی یافتہ ممالک نے احتیاطی تدابیر کے لیئے سخت اقدامات کی ہیں۔