ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں ایران سے آنے والے نوجوان کو کورونا وائرس کے شک میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے ڈیرہ اللہ یار کے نواحی گاؤں جھڈیر شاخ کا رہائشی نوجوان گزشتہ 7سال سے ایران میں مقیم تھا جو کہ گزشتہ روز ایران سے تفتان کے راستے آنے والے زائرین کے قافلے میں پہلے سکھر پہنچا اور بعد ازاں ڈیرہ اللہ یار آیا تو انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نوجوان کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے۔
نوجوان کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ناظم صحت ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے بتایا ہے کہ ایران سے آنے والے نوجوان میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر نوجوان کو طبی معائنے کے لیے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے کورونا وائرس کے علامات ظاہر ہونے کی صورت میں نوجوان کو قرنطینہ مرکز کوئٹہ یا سکھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔