ڈیرہ مراد جمالی : وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرحلقہ وزیر محنت وافرادی قوت تمبو سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے مواصلات وتعمیرات نصیرآباد کی سڑکوں میں غیر معیاری میڑیل کے استعمال اور ٹھیکداروں کے پاس جدید مشینری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایکس ای این نصیرآباد اور 93کروڑکے میگا منصوبے کے ٹھیکدار کو بھی طلب کر لیا ٹھیکداروں اور بی اینڈ آر کے ٹھیکداروں میں کھلبلی مچ گئی۔
تفصیلات کیمطابق نصیرآباد میں اراکین اسمبلی صوبائی حکومت کے خصوصی فنڈز سے 200کروڑ سے زائد مواصلات وتعمیرات ون نصیرآباد کے زیر اہتمام سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں جس میں دو بڑے منصوبے ڈیرہ مراد جمالی تا فیض آباد ڈیرہ مراد جمالی تاچھتر ایک ارب پچاس کروڑ روپے ہیں جن میں مٹی غیر معیاری اور گیلی ڈالنے اور ٹھیکداروں کے پاس جدید مشینری ہونے کی خبریں اخبارات اور سوشل میڈیا پر چلائی گئیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرحلقہ وزیر محنت وافرادی قوت تمبو سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے مواصلات وتعمیرات نصیرآباد کے ایکس این این اورٹھیکداروں ک کو بھی طلب کر لیا اور بر ہمی کااظہار کیا۔
جس سے ٹھیکداروں اور بی اینڈ آر کے آفیسروں میں کھلبلی مچ گئی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرحلقہ وزیر محنت وافرادی قوت تمبو سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ نصیرآباد میں جاری منصوبوں میں غیر معیاری میڑیل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پی سی ون کے مطابق کام نہ کرنے والے ٹھیکداروں اور بی اینڈآر نصیرآباد کے آفیسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کیونکہ یہ منصوبے عوام کے امانت ہیں امانت میں خیانت کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی تافیض آباد سڑک میں غیر معیاری میڑیل غیر معیاری مٹی کے استعمال کو کسی قیمت پر برادشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کرپشن کے خلاف مہم جاری کر رکھی ہے۔