|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2020

 ایران سے پاکستان پہنچنے والے سیکڑوں زائرین تفتان کے گندے قرنطینہ کیمپوں میں پھنسے ہیں جہاں محدود میڈیکل کیئر ، فلش کے بغیر ٹوائلٹس اور گندا ماحول کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہورہا ہے ۔ 

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے تفتان کیمپس کے موجودہ اور سابق قرنطینہ کئے گئے افراد نے کہا کہ کیمپس میں متاثرین سے جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے ۔ 

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرموبائل فون کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں گزشتہ 7؍ روز سے ایک ہی ماسک استعمال کررہا ہوں ، جب مجھے یہاںلایا گیا تو اگر اس مجھے کورونا وائرس نہیں تھا تو اب کوئی حیران کن بات نہیں کہ اب مجھے کورونا ہوگیا ہو۔

 ان کیمپوں میں بیمار اور صحت مند زائرین کو علیحدہ رکھنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی جو عملاً جانوروں سے بھی بدتر سلوک ہے ۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ بہتر سہولتوں کیلئے کیمپوں میں قرنطینہ کئے گئے افراد نے مظاہرہ بھی کیا جبکہ بعض افراد وہاں سے فرار بھی ہوگئے ۔