ڈیرہ اللہ یار: کورونا وائرس کے باعث ڈیرہ اللہ یار میں ماسک ناپید ہوگئے ہیں شہر کے تمام میڈیکل اسٹورز پر ماسک دستیاب نہیں ہیں۔
شہری ماسک کی خریداری کے لیے میڈیکل اسٹورز کا رخ کرتے ہیں تو میڈیکل اسٹور مالکان ماسک دستیاب نہ ہونے کا جواز پیش کرکے شہریوں کو ماسک فراہم نہیں کرتے 20روپے میں فروخت ہونے والے ماسک مارکیٹ سے گم ہونے کے بعد اب دیگر شہروں کے میڈیکل اسٹورز پر 400روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں۔
غریب لوگ ماسک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ماسک خریدنے سے قاصر ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر ماسک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔