لورالائی : صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی جام کمال علیانی کی قیادت میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں کر اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کومحکمہ صحت کی جانب سے اس مر ض سے محفوظ رہنے کیلئے جن حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہ کیا جارہا ہے اگر عوام ان حفاظتی تدابیر کو اختیار پربھر پورطریقے سے خود بھی عمل کریں اور اپنے اردگر د کے لوگوں کو بھی ترغیب دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اس خطرناک اورموذی وائرس کو پھیلنے سے روکا نہ جاسکے۔
انہوں نے اپورزیشن پارٹیوں سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے دیگر ذرائع پر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈئے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات اس وقت باآور ہوسکتے ہیں جب معاشرے کے تمام طبقات اورخصوصاتمام سیاسی پارٹیاں اس پریشان کن صورتحال میں صرف الزامات اعتراضات اور تنقید کرنے کی بجائے اس خطرناک اورموذی مرض پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات میں اس کا ساتھ دیں اور بھر پور معاونت کریں۔
حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ میری ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی نگرانی مین محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو اہسپتال میں قائم کئے گئے ائسولیشن وارڈ میں تمام تر سہولیات اور عملہ ہمہ وقت موجود ہے ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے بلوچستان میں حفاظتی انتظامات اورایمرجنیی اقدامات شروع کررہے ہیں ڈی ایچ کیوہسپتال لورالائی کے اس ائسولیشن وارڈ میں پانچ کمرے شامل ہیں اس سلسلے میں ماسک ا سپرے فراہم کردیا گیا ہے اور دیگر ضروری احتیاطی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شعورآگاہی مہم میں این جی اوزصحافیوں علماء کرام اورسول سوسائٹی کے افراد کو بھی حصہ لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ ہاتھ ملانا اوربغل گیر ہونا ہماری روایت میں شامل ہیں لیکن درپیش صورت حال میں اس سے گریزکیا جا ئے تو بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود صوبائی حکومت نے کوروناوائرس کے خلاف بھر پورا اقدامات کئے ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ہم سب کواس مہلک وائرس کے خاتمے کیلئے احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا ہوگا۔