کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے پی ڈی ایم اے کنٹرول کا دورہ کیا، پی ڈی ایم اے حکام نے وزیر اعلی کو کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی.
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے تفتان میں زائرین کے لیے بہترین اقدامات کئے ہیں جبکہ دیگر صوبوں کے زائرین کو اپنی بسوں میں ان کے علاقوں میں بھیجا، جام کمال خان نے کہا کہ دیگر صوبوں کے زائرین میں تمام کے ٹیسٹ پازیٹو نہیں آئے.
تمام زائرین اپنے علاقوں کو جا چکے ہیں، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ تفتان ایک صحرائی علاقہ ہے وہاں کوئی سہولت نہیں ہم نے بہت کم وقت میں اقدامات اٹھائے، وزیراعلی نے کہا کہ کرونا وائرس پھیلنے کا سب زیادہ خطرہ بیرون ملک سے آئے لوگوں سے ہے.
جبکہ بیرون ممالک سے آئے لوگوں سے گزارش ہے کہ احتیاط کریں اپنے گھروں پر رہیں، جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیسٹنگ کٹس کی اب بھی کمی ہے،ٹیسٹنگ کٹس کے حوالے سے وفاق سے بات کی ہے.
وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ فی الحال جزوی لاک ڈوان کیا ہے، دیہاڑی دار مزدور طبقے کو ریلیف دینے کے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعلی بلوچستان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے سے گریز کریں۔