|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2020

کوئٹہ: صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی نے کہاکہ حکومت نے کرونا کے پھیلنے کا خطرہ دیکھتے ہوئے تفتان سرحد پر اقدامات کئے اور 4 ہزار سے زائد زائرین کو انکے اپنے صوبوں کو بھجوایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی نے پریس کانفریس کے دوران میدیا سے بات چیت کرئے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں 12 سو سے زائد کرونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ظہور بلیدی نے کہاکہ بلوچستان کے ہوٹلوں کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ کرونا وائرس فنڈ قائم کیا گیا ہے، جس میں ایک ارب روپے حکومت نے مختص کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے بھی ایک ارب روپے کا فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اپوزیشن کرونا کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔

ظہور بلیدی کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ؛ وزیر اعلی کی کوروناوائرس سے نمٹنے کے دو کمیٹیاں تشکیل دی اور 700 افراد کے ٹیسٹ تفتان، 542 افراد کے ٹیسٹ کوئٹہ میں ہوئے ہیں۔