لورالائی : آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد کبیر کاکڑ محمد جنرل سیکرٹری سید عبدالباری سینئر نائب صدر ڈاکٹر یعقو ب خان کاکڑپریس سیکرٹر ی ڈاکٹر محمد جہانگیر ڈاکٹر احسان اللہ غلزئی ڈاکٹر جعفر خان غلزئی ڈاکٹر محمد امین کاکڑ ڈاکٹر بہادر خان کدیزئی ڈاکٹر امجد اور مجیب خان ناصر نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں ایک پرہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس نے پوری دینا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور پاکستان میں بھی کافی حد تک پھیل چکا ہے۔
چونکہ کرونا وائرس ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے اور صرف اور صرف احتیاطی تدابیر سے ہی اس وائر س سے بچا جاسکتا ہے اور پرہیز اس کا بہترین حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ لورالائی ایک پسماندہ اور دور دراز علاقہ ہے یہاں پر علاج معالجے کی سہولیات اور خاص طور پر کسی بھی وبائی امراض کیلئے تو کوئی بھی سہولیات میسر ہی نہیں ہیں لحاظ ہم وزیر اعلی بلوچستان حکومت بلوچستان چیف سیکرٹری سیکرٹری صحت کمشنر ژوب ڈویژن ڈپٹی کمشنر لورالائی اور دیگر متعلقہ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ لورالائی کیلئے کرونا وائر س سے بچا و کیلئے تمام دستیاب آلات اور دیگرحفاظتی سامان فوری طور پر فراہم کیا جائے جیسے کہ ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکس کے تحفظ کیلئے ماسک ڈایئنگوسٹ کٹ حفاظتی آلات کی فراہمی اور آئی سولیشن سینٹر کو مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپر وینٹیلیٹر ventilatorفراہم کیے جائیں اور ضلعی انتظامیہ عوام کو مز ید اس خطرناک بیماری سے آگاہ کرنے کیلئے اقدامات کرے جیسے مساجد میں اعلانات کروائے جائیں پمفلٹ فراہم کیے جائیں جس میں کرونا وائرس سے بچاو کے طریقہ کارسے عوام کو آگاہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ عوام بھی رش والی جگہ اور صافی کا خاص خیال رکھیں اور ہاتھ کم از کم بیس سکینڈ تک دھوئیں اورشہر میں میونسپل کمیٹی والے خصوصی طورپر صفائی کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے اہلکاروں کی جانو ں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری سازو سامان فراہم کیا جائے کیونکہ کرونا وائر س ایک انسان سے دوسرے انسان کولگنے والا وائرس ہے اسکا حل صرف اورصر ف پرہیز اور احتیاطی تدابیر ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی طرف سے لگائی گئی ہیلتھ ایمرجنسی میں تعاون کریں اور اس کو کامیا ب بنائیں انہوں نے کہا کہ آئی سولیشن وراڈ کیلئے مختص کیے گئے پانچ لاکھ روپے انتہائی کم ہیں ایسے بھی آبادی کے لحاظ سے بڑھایا جائے۔