|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2020

بسیمہ : ڈپٹی کمشنر واشک نثار احمد بلوچ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اور پھیلاؤ سے روکنے کے لیے واشک کے داخلی راستوں سورچاء لڈی سولدان میں چیک پوسٹ قائم کر دیے اور باقاعدہ چیک پوسٹوں کا دورہ بھی کیا۔

کہا کہ پنجگور یا کسی بھی اضلاع سے کوئی شخص واشک میں داخل ہوا تو انھیں فوری طور کورونا سینٹر واشک میں منتقل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر واشک نثار احمد بلوچ نے کہا کہ کل سے واشک میں آنے اور جانے پر پابندی ہوگی اور تمام راستوں کو مکمل سیل کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واشک کے عوام گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں اور ماہرین کے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل در آمد کریں۔