|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2020

تربت: تربت میں آٹے کا بحران، پٹی کمشنر کیچ نے فلور ملز مالکان اور ڈیلر کو خود ساختہ مہنگائی سے باز رہنے کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد نے چیف افیسر عبید بلوچ کے ہمراہ شہر میں آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیئے مختلف فلور ملز مالکان اور آٹا ڈیلز سے ملاقات کی اور انہیں خود ساختہ مہنگائی اور آٹا مارکیٹ سے غائب کرنے پر انتظامیہ کی طرف سے کاروائی کی تنبیہ کی۔

جس پر فلور ملز مالکان اور آٹا ڈیلرز نے انتظامیہ کو بحران سے نمٹنے اور قیمت نا بڑھانے کی یقین دہانی کرادی جبکہ دوسری جانب شہر میں گیس کی قلت اور فی کلو مہنگا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اے سی تربت خرم خالد اور چیف افیسر نے انجمن تاجران کے رہنماؤں کے ہمراہ مختلف گیس ڈیلر سے ملاقات کر کے انہیں گیس کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھنے اور عوام کو بے جا تنگ نا کرنے کی ہدایت کی۔